ہاکی ٹیم بھرپور تربیت میں مصروف ہے، محمد اظفر یعقوب

ہاکی ٹیم بھرپور تربیت میں مصروف ہے، محمد اظفر یعقوب

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد اظفر یعقوب نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھرپور تربیت میں مصروف ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دی جس کا کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا اس حوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بہت اچھے اقدامات کئے اور یہ وقت ضائع کرنے کے بجائے اس کا بہترین استعمال کیا آن لائن ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کھویا مقام ضرور حاصل کرے گی اور ہاکی فیڈریشن اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی اس حوالے سے بھرپور کوشش کررہے ہیں محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس یادگار ہو اور اس کے لئے میں محنت کررہا ہوں قومی ٹیم میں جگہ بنانا میرے لئے ایک خواب تھا جس کی تکمیل سے مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -