ایشیاء کپ کی منسوخی کرکٹ کیلئے اچھی خبر نہیں، وسیم اکرم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیاء کپ کی منسوخی کرکٹ اور خاص طور پر پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر نہیں ہے اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی اور اس لحاظ سے اس کی بہت زیادہ اہمیت تھی انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے بارے میں پہلے ہی خبریں آرہی تھیں کہ یہ ملتوی کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ ٹیموں کے لئے اس ایونٹ کی بہت اہمیت ہے مزید کہا کہ بھارت کو اس ایونٹ کے نہ ہونے سے فائدہ ہوگا اور اب اس کیلئے آئی پی ایل کے انعقاد کاراستہ صاف ہوجائے گا وسیم اکرم نے کہا کہ اب جب کرکٹ شروع ہوگئی ہے تو اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے بھی کوشش کی جانی چاہئیے تھی کیونکہ شائقین کرکٹ کو بھی اس کی منسوخی سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سخت محنت کرے تو میزبان ملک کے خلاف سیریز جیت سکتا ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔