خراب اداکاری سے ہمیشہ ڈر لگتا ہے، اداکار عدیل حسین

خراب اداکاری سے ہمیشہ ڈر لگتا ہے، اداکار عدیل حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عدیل حسین نے کہا ہے کہ کم پیسوں میں جھاڑو پونچھا کر سکتا ہوں لیکن خراب اداکاری سے ڈر لگتا ہے۔عدیل حسین کہا کہ میں بچپن میں پڑھائی میں بہت اچھا تھا اور مجھے پہلی محبت دوسری کلاس میں ہوئی تھی جس پر اسے فوراً شادی کی پیشکش بھی کر دی تھی کیونکہمجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ بات کبھی کسی کو معلوم ہو گی لیکن میرے ایک دوست نے سب کو بتا دیا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں خراب اداکاری نہیں دیکھ سکتا چاہے اپنی ہو یا دوسرے اداکاروں کی، لہذا میں کم پیسوں میں جھاڑو پونچھا تو کر سکتا ہوں لیکن خراب اداکاری سے ڈر لگتا ہے کیونکہ وہ چیز پھر مستقل ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -