ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پرموٹ کرنا ضروری ہے،پرویز کلیم

  ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پرموٹ کرنا ضروری ہے،پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) نیو ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا ضروری ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ڈائریکٹر و پروڈیوسر پرویز کلیم نے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید پالش کرکے بہتر بنایاجاسکتاہے، ہونہار اور خوبصورت نوجوانوں کو آگے آنے کا مو قع ملنا چاہئے اور ان میں موجود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ثقافت کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

نہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فنکاروں،گلوکاروں کو پرموٹ کیا گیا اور نیو ٹیلنٹ مو قع فراہم کیا گیا اور آئندہ بھی ایساہی کرنے کا عزم ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی سے مخالفت نہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ سب لوگ پیار کرتے ہیں اور میں ان سے پیار کرتا ہوں شوبز سے وابستہ ہر افراد ہمارے وطن عزیز کی ثقافت کا سرمایہ ہے۔

مزید :

کلچر -