وائرس کے باوجود ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کررہے،ثمن رائے

وائرس کے باوجود ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کررہے،ثمن رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ کوویڈ 19کے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے ادب وثقافت کے فروغ میں تعطل نہ آئے،لوگ آرٹ سے اپنے ذوق کی تسکین کرتے رہیں،الحمرا آرٹ میوزیم ایک ایسا آرٹ کا مرکز ہے جہاں گاہے بگاہے مختلف کالجز،یونیورسٹوں کے وفود اور فارنر آتے ہیں اور پاکستان کے عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کاکام دیکھتے ہیں،الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں کام کو آن لائن کرنے سے لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے یہ کام دیکھ سکیں گے،نئی نسل کے مصور الحمرا کے اقدام سے بھر پور استفادہ کر سکیں گے۔ ثمن رائے نے کہا کہ الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے انسانی سوچ کو وسعت بخشنے کا باعث ہیں،یہ تخلیقی مکالمے کی راہ ہموار کرتے ہیں،اعلی اقدار کو فروغ دے کر معاشرتی حسن میں اضافہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے کوویڈ19کے دور میں احسن انداز میں پورا کر رہے ہیں۔مزید براں الحمرا آرٹس کونسل نے 16ینگ آرٹسٹ نمائش کے کامیاب آن لائن تجربے کے بعد الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
الحمرا آرٹس کونسل کی سرگرمیاں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو چکی ہیں جن میں مزید نکھار پید ا کرنے کے لئے بھر پور اقدام اٹھا ئے جا رہے ہیں۔الحمرا آرٹ میوزیم کو آن لائن کرنے سے عوام گھر بیٹھے میوزیم میں عبد الرحمان چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین، شاکر علی،ایس صفدر،حنیف رامے،شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال،جمی انجینئر،میری کترینا، کامل ممتاز،مولیکااحمد،سعید اختر و دیگر مصورو ں کا کام دیکھ سکیں گے۔

مزید :

کلچر -