سینئراداکار محمود علی کی12ویں برسی آج منائی جائے گی

سینئراداکار محمود علی کی12ویں برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار محمود علی کی12ویں برسی آج منائی جائے گی۔محمود علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1945ء میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ 1947ء میں ہندوستان سے ہجرت کرکے لاہور اور پھرکراچی چلے گئے،ا ن کا ریڈیو شو حامد میاں کے ہاں مقبول ترین پروگرام تھا جس میں انہوں نے مسلسل 50 برس تک صداکاری کی۔انہوں نے 1969ء میں خواجہ معین الدین تھیٹر کو جوائن کیا۔اس کے بینر تلے بنے ڈرامے تعلیم بالغاں میں مولوی صاحب کا کرداران کی پہچان بنا۔ مرزا غالب بندر روڈ پر، کاروان کشمیر، لال قلعہ سے لالو کھیت تک ان کے مشہور تھیٹر ڈرامے تھے۔1965ء میں پی ٹی وی پر ان کا پہلا ڈرامہ راستہ نشر ہوا۔ خد ا کی بستی، لیلیٰ مجنوں، شہزوری، انا، آنچ، دشت آشنا،افشاں ان کے مشہور ڈرامے تھے۔

نہوں نے 25 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ حکومت پاکستان نے 1985ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔اداکار محمود علی حرکت قلب بند ہوجانے کی بنا پر 11جولائی 2008ء کو جہان فانی سے کوچ کوچ کرگئے تھے۔

مزید :

کلچر -