کامیابی کیلئے محنت و لگن کاہونا ضروری ہے،ہماء علی

کامیابی کیلئے محنت و لگن کاہونا ضروری ہے،ہماء علی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرہماء علی نے کہا ہے کہ کامیاب شوبز زندگی گزارنے کے لئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبز کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں جتنا بھی نام کمایا یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں اور اس طرح کوئی بھی اداکار پائیدار ترقی حاصل نہیں کرسکتا اور اس کو ناکامی ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -