گلشن راوی میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، قلعہ گجر سنگھ سے لاش برآمد

گلشن راوی میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، قلعہ گجر سنگھ سے لاش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقہ میں مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں 33 سالہ اکرم ٹائیل کا کام کر رہاتھا کہ بجلی کی تار کو چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔اکرم ساہیوال کا رہائشی تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے 33 سالہ اکرم کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔علاوہ ازیں لاہور ہوٹل کے قریب 25 سالہ نوجوان کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق 25 سالہ نوجوان نشے کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔

مزید :

علاقائی -