قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا،آئی جی جیل خانہ جات

  قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا،آئی جی جیل خانہ جات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سیلم بیگ کی زیر صدارت ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کے آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں جیلوں کی سیکیورٹی،نئی بیرکس کی تعمیر، جیلوں کی کینٹن،پی سی او کا موثر استعمال، کرونا سے بچاؤ کے لیے کئے گئے اقدامات اور انتظامات، قیدیوں کی ان کے لواحقین سے ملاقات، دیگر امورا ور بالخصوص کرپشن کی روک تھام کے حوالے سے تمام اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اسیران پر کسی قسم کا تشدد ہرگزبرداشت نہ کیا جائے گا۔ تمام اسیران اور ملاقات پر آئے سائلین کے ساتھ بمطابق قانون یکساں سلوک کیا جائے اور اندرون جیل تمام اسیران کی شکایات کو سنا جائے اور موقع پر ان کا ازالہ کریں۔ اسیران کے لئے جیل کینٹن پرتمام اشیاء ضروریات مارکیٹ ریٹ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جیلوں پر قائم کردہ پی سی او کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔

تا کہ زیادہ سے زیادہ اسیران اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کروناوائرس کی روک تھام کے لیے جاری کردہ SOPs پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔جیلوں کو کرپشن فری بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے آفیسران / اہلکاران کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی جیل خا نہ جات نے لا ہور ریجن کی جیلو ں اور ڈی ا?ئی جی ریجن ملک مبشر احمد خان کی کا رکر دگی کو سر ہا تے ہو ئے ان کو شا با ش دی اور اسیران کی فلا ح و بہود کے اس جذبے اور لگن کو کا میا بی اور اللہ کی خوشنو دی کے حصول کا ذریعہ قرا ر دیا۔

مزید :

علاقائی -