جڑانوالہ، نوجوان نے بچے کو بد اخلاقی کے بعد قتل کر دیا
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ اوباش نوجوان نے بچے کو بد اخلاقی کے بعد جرم چھپانے کی خاطر نشہ آور گولیاں دے کر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 648 گ ب کے رہائشی 12سالہ علی کو دیہہ ہذا ہی کے رہائشی صفدر ولد یعقوب اوباش نوجوان ورغلاء کر لے گیا اور مبینہ بد اخلاقی کے بعد جرم چھپانے کی خاطر نشہ آور گولیاں دے کر قتل کر دیااور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے پولیس نے مقتول کے والد ذوالفقار علی کی مدعت میں مقدمہ نمبر413بجرم302درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔