ننکانہ واربرٹن،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی

  ننکانہ واربرٹن،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ننکانہ صاحب،واربرٹن(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں بڈھے سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ قاسم گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ موڑ کھنڈہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ بشیر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ موضع دس مربعہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 28سالہ وقاص،35سالہ قیصر اور30سالہ ممتاز بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا اچانک ٹائر پنکچر ہو گیا جس کے نتیجہ میں 23سالہ عدیل اور25سالہ ذکاء اللہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
علاوہ ازیں اڈہ پنواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 53سالہ جالسن مسیح اور23سالہ سلیمان مسیح گر کر شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا

مزید :

علاقائی -