چورگینگ کے 2ارکان گرفتار

  چورگینگ کے 2ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریاستی چورگینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ریاست علی عرف ریاستی اور اس کے ساتھی شہزاد علی کو گرفتار کر کے ملزمان سے7لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اورآلات نقب زنی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان واپڈا ٹاون کے علاقے میں دن دیہاڑے نقب زنی کی وارادت کر کے فرار ہو گئے تھے۔سرغنہ گینگ ریاست عرف ریاستی نقب زنی کی وارداتوں میں لاہور سمیت پنجاب کے 6اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب ہے اور نقب زنی کے 105مقدمات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -