غیراخلاقی تصاویر کیس، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے ریمانڈ میں توسیع

غیراخلاقی تصاویر کیس، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویرز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اگست تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کرلیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے بطور ڈیوٹی جج جنید ارشد کے خلاف کیس کی سماع کی،ایف آئی اے حکام نے جنید ارشد کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے،جنید ارشد کے خلاف ان کی سابق اہلیہ نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروارکھاہے،جس میں کہاگیاہے کہ سابق شوہر نے غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

مزید :

علاقائی -