پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے گاؤں چھنی پیرشاہ میں پسند کی شادی کرنے پرباپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقدمہ درج کرکے باپ کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ یسمین نے ایک سال قبل پھالیہ کے رہائشی شوکت علی سے پسند کی شادی کرلی تھی جس پر اس کا باپ اور دیگر اہل خانہ سخت رنجیدہ تھے۔ چند روز قبل طیبہ یسمین کے والد عمرحیات نے یسمین کو یہ چکمہ دیکر گھر بلایا کہ اہل خانہ کو اسکی یاد ستارہی ہے۔ جب طیبہ یسمین والد کے گھر آئی تو گذشتہ روز اسکے والد نے تیز دھار آلہ سے طیبہ کو قتل کرکے نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقتولہ کے شوہر شوکت علی کی مدعیت میں والد عمرحیات سمیت پانچ ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے باپ کو گرفتارکرلیا۔

مزید :

علاقائی -