فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی لیسکو سب ڈویژن دفترپر فائرنگ

فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی لیسکو سب ڈویژن دفترپر فائرنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی لیسکو کے سب ڈویژن پر فائرنگ،تفصیلات کے مطابق لیسکو امرسدھو سب ڈویژن کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔مین گیٹ اور کمرے کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے تاہم خوش قسمتی سے فائرنگ سے لیسکو کا عملہ محفوظ رہا۔ایس ڈی او کی جانب سے تھانہ فیکٹری ایریا والٹن روڈ لاہور میں نامعلوم افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔ درخواست میں واضح کیا گیا کہ چار نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے انہوں نے دفتر پر فائرنگ کی۔

مزید :

علاقائی -