سند ر کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2مزدور جاں بحق،3زخمی

  سند ر کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2مزدور جاں بحق،3زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں 2مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے موہلنوال کے قریب بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں کھدائی کرنے والے مزدور مٹی تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے مٹی کے نیچے سے 2مزدوروں کی لاشیں جبکہ 3کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 30 سالہ لیاقت اور 28 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -