فراڈ کیس، 2 ملزم 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

فراڈ کیس، 2 ملزم 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان خضر حیات وٹواور اسد منظور وٹوکو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے،عدالت نے ملزمان کو 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے،نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث ملزمان خضر وٹو اور اسد وٹو کو گرفتار کیاہے،ملزمان نے نیب لاہور کیساتھ 2017 ء میں سوا 2 ارب روپے کی پلی بارگین کی تھی جبکہ ملزمان نے پلی بارگین کی رقم صرف 70 کروڑ جمع کروائی، ملزمان نے 70 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگیوں کی مہلت کے باوجود مذکورہ رقم کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

مزید :

علاقائی -