ہواوے 5جی ایکو سسٹم کانفرنس کا مسلسل تیسرے سال انعقاد

ہواوے 5جی ایکو سسٹم کانفرنس کا مسلسل تیسرے سال انعقاد

  

لاہور (جولائی 2020) پاکستان اور خطے کے ٹیلی کمیونیکیشن کے رہنما اور ماہرین نے حال ہی میں SAMENAٹیلی کمیونیکیشن کونسل لیڈرز سمٹ میں COVID-19کے بعد معیشتوں اور معاشروں کے فروغ کیلئے 5Gنیٹ ورک کے جاری امکانات کا جائزہ لینے اور منصوبہ بندی کیلئے جمع ہوئے۔ سماجی دوری کے باعث پہلی مرتبہ Virtuallyمنعقد ہونے والے سمٹ کی میزبانی ہواوے نے مسلسل ساتویں سال کیا۔ رواں سال SAMENAٹیلی کمیونیکیشن کونسل لیڈرز سمٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل عامر عظیم باجوہ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس، ورلڈ چائلڈ فاؤنڈیشن کی بانی، سویڈن کی ملکہ سلویہ، آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل ہولن زاؤ(Houlin Zhao)، جی ایس ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل میٹس گرانریڈ (Mats Granryd)، امریکہ میں ورلڈ اکنامک فورم میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سربراہ ایزابیل مورو (Isabelle Mauro)، سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے Thoughtلیڈرشپ کے سربراہ مارک سپیل مین (Mark Spelman) اور امریکہ میں ورلڈ بینک گروپ میں ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بوتھینا گوریمازی (Dr. Boutheina Guermazi) کا خیرمقدم کیا گیا شرکا میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی، مقامی ریگولیٹری اتھارٹی، عالمی این جی اوز، ICTانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر پیشہ ور افراد ہیں۔جو جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ، ایشیا اور یورپ کے ممالک میں مختلف عموعی اور سرکاری اداروں کیلئے فیصلہ سازی کی نمائندگی کرتے ہیں

۔آج جو ایس ایم ای کی مسابقت کوبہتر بنانے سے لے کر مشرق وسطی اور عالمی سطح پر تیل و گیس آپریشنوں کی ڈیجیٹلائزیشن تک، تمام صنعتی عمل اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر معاشی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ کانفرنس کی سربراہی ہواوے مشرق وسطی کے VPکیانوین (Qianwen)اور کیئریر نیٹ ورک بزنس گروپ مارکیٹنگ کے VPوانگ سی (Wang Su)نے کی۔ کانفرنس میں انڈسٹری کے ماہرین نے شرکت کی جس میں ایس سی ٹی کویت کے جنرل منیجر نیٹ ورک احمد الشریف، ڈاٹومکام (Datumcom)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیزر اینڈرس لوپیز (Cesar Andres Lopez)اور ایرو ڈائن گروپ کے بانی و گروپ سی ای او کامارل اے محمد (Kamarul A Muhamed)بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’جب دنیا ایک بے مثال چیلنج سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ہم ٹیلی کام سیکٹر کے برقرار رہنے پر شکر گزار ہیں جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔ حکومت پاکستان نے ملک میں 5Gکے تعارف کیلئے روڈ میپ تیار کرنے کیلئے ایک اعلی سطح کی 5Gایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 5Gٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کو قومی معیشت کی تائید کیلئے ایک بہترین موقع بھی پیش کرتا ہے جو COVID-19لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے متاثر ہوا ہے‘۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ ہمیں واقعتا ایک انتہائی جمہوری قوت کے طور پر انٹرنیٹ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ہم یہ کیسے یقینی بنائیں کہ ہم نوجوانوں کو باہر آنے، ان کہ مہارتوں کو بروئے کار لانے، علم کو عملی جامہ پہنانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ملک کیلئے ایجاد ات کرنے کیلئے استعمال کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ یہاں حکومت کا کام ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا ہونا چاہیے۔

مزید معلومات کے یے یاسر جاوید 0301 - 4776567

اس سے قبل ہواوے مشرق وسطی کے صدر چارلس ینگ (Charles Yang)نے سمٹ کے آغاز کی اہم تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وباء نے ہماری زندگیوں میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے، 5Gٖکے بنیادی ڈھانچے کے فوائد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وباء نے نیٹ ورک کے استعمال میں اضافہ اور 5G، 2Bکی اختراع کے درمیان خاص طور پر 5Gجیسے علاقوں میں ICTسہولیات کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ اس طلب کو پورا کرنے کیلئے کھلی باہمی اشتراک پر مبنی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی نئی شکلوں کی ضرورت ہوگی، جس سے مضبوط صنعتوں کی پالیسیوں کی حمایت کی جاسکتی ہے جو معاشرتی قدر، معاشی ترقی کو قابل بنائے گی اور خطے کے صارفین کو خدمات کے بہتر تجربات فراہم کرے گی۔

ہواوے مشرق وسطی کے کیئریر نیٹ ورک بزنس گروپ کے صدر انجیان (Anjian)نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ٹی انڈسٹری آج معاشرتی و اقتصادی بحالی کی اساس اور سنگ بنیاد ہے۔ 5Gتمام صنعتوں میں صلاحیت، پیداوار، حفاظت اور ذہانت لاتا ہے۔ مزید برآں اسٹیک ہولڈرز کو5Gکے صارفین، کاروباری اداروں اور حکومتوں کیلئے کی رفتار کا احساس کرنے کیلئے پانچ مختلف پہلوؤں پر کام کرنا چاہیے۔ اس میں ٹیکنالوجی کی جدت، ماحولیاتی نظام پرورش، معیار یکجہتی، کاروباری کھوج اور ترقی پر مبنی باہمی تعاون سے متعلق پالیسی شامل ہے۔ وباء کے بعد، کثیر الجہتی تعاون ہی مشکل وقت سے گزارنے کا واحد راستہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -