ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق
قصور(بیورورپورٹ)قصور کھڈیاں دیپالپور روڈ دولے والا کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 45 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد اسد جب دولے والا کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالا کے ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ محمد اسد کوٹ اندرون کا رہائشی تھا پولیس مصروف تفتیش ہے۔