چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری 16لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، قیمتی اشیا سے محروم

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری 16لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، قیمتی اشیا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکووں نے روف معظم کے گھر سے 5لاکھ70ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاون میں ڈاکووں نے مجاہدکے گھرسے 4لاکھ60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے جاوید علی کے گھر گھس کر3لاکھ 45ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے سہیل انصاری کے گھر سے 1لاکھ 35ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکووں نے یونس کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔سبزہ زار میں ڈاکووں نے دکان میں گھس کرمحسن رضا سے95ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے مظفرسے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وقاص رشید سے25 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔لیاقت آباد اور چوہنگ سے گاڑیاں اور نیو انارکلی، شفیق آباد اور سرور روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -