دراز ہم قدم پروگرام کا آغاز کردیا، گلوبل ہیڈ سیلز ا
لاہور(لیڈی رپورٹر)دراز کے گلوبل ہیڈ سیلر مارکیٹ سید فراز علی کا کہنا ہے کہ آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے حال ہی میں دراز ہمقدم پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی وباء کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال میں سیلرز اور صارفین کی مدد کرنا ہے۔ دراز ہمقدم پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنے ڈیجیٹل منصوبے قائم کرنے اور آن لائن فروخت کی اجازت دی گئی، پروگرام میں 35 ہزار سے زائد کاروباروں نے شمولیت اختیار کی۔ اس بارے میں دراز کے گلوبل ہیڈ سیلر مارکیٹ سید فراز علی کا کہنا تھا کہ ابھی طویل سفر باقی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ”اس کا ہمیشہ پہلا روز ہوتا ہے“ آپ جانتے ہو؟ ہمارا مقصد COVID-19 کے باعث پیدا ہونے والی نئی صورتحال کے ذریعے سیلرز اور صارفین کی کمیونٹی کی مدد کرنا ہے اور ہم اس سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔ دراز ہمقدم پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنے ڈیجیٹل منصوبے قائم کرنے اور آن لائن فروخت کی دعوت دی گئی، پروگرام کے آغاز کے بعد سے 35 ہزار سے زائد کاروباروں نے پروگرام کیلئے سائن اپ کیا جن میں سے پاکستان بھر سے 5514 ایس ایم ایز نے دراز پر پہلے ہی اپنے آپریشنز کا آغاز کر رکھا ہے، ان کاروباروں نے مارکیٹ پلیس کی وسیع درجہ بندی میں کم و بیش 3 لاکھ مصنوعات پیش کی ہیں۔سید سرفراز علی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ای کامرس کی پاکستان میں رسائی ابھی بھی بہت کم ہے جس کا تخمینہ مجموعی ریٹیل کے ایک فیصد سے بھی کم ہے، کاروبار آن لائن مارکیٹ پلیس تک رسائی کے ذریعے اپنی سیلز کو برقرار رکھنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ Covid-19 کے دوران آن لائن خریداری کی جانب تیزی سے منتقلی ہوئی اور کاروبار اس رجحان کو اپنانا چاہتے ہیں۔ اپنی دریافت کی صلاحیت کو بہتر بنانا، ایک بڑے آن لائن کسٹمر بیس فائدہ اٹھانا اور نئے ڈیجیٹل ذرائع کے حامل چینلز میں حصہ لینا جو ہم ریٹیل سیکٹر میں دیکھ رہے ہیں۔ سینکڑوں سالوں سے روایتی کاروباروں کا طریقہ کار طے شدہ ہے۔ جیسے کہ اپنے سٹور کے مقام کا فیصلہ کرنا، درجہ بندی کی ترتیب، صارفین کے ساتھ فروخت کا معاملہ اور بعد از فروخت کسٹمر سروسز۔ جبکہ بنیادی اصول ایک جیسا ہے، ڈیجیٹل پر یہ سب کچھ کرنے کے لئے سسٹم کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سید فراز علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دراز یونیورسٹی میں اس تمام مواد کو طلب کرنے پر دستیاب بناتے ہیں اور سیکھنے کے سفر کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کاروبار آغاز کیلئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، گجرات، ساہیوال، بہاولپور، سیالکوٹ، سوات اور رحیم یار خان جیسے ملک کے 88 شہروں سے ایس ایم ایز نے پروگرام کیلئے سائن اپ کیا اور اب دراز پر سرگرم عمل ہیں۔ 1600 سے زائد کاروباروں نے کراچی سے اور 1487 نے لاہور سے ای کامرس پلیٹ فارم پر منتقلی کو یقینی بنایا۔ یہ کاروبار گروسری، صحت و خوبصورتی، گھریلو مصنوعات، فیشن، موبائل و ٹیبلٹس، موٹرز اور جیولری سمیت مختلف اقسام کی مصنوعات فراہم کر رہے ہیں۔ دراز کے لئے ایس ایم ایز بنیادی توجہ کا مرکز ہیں۔ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم آن لائن منتقلی میں تیزی لانے اور ٹولز تک انہیں رسائی فراہم کرنے کے لئے سسٹمز کا قیام جاری رکھیں گے جو ان کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔