نشتر کالونی،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں 30سالہ شخص گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں 30 سالہ الیاس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 30 سالہ الیاس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔