اقدام قتل اور جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم مون کو گرفتار کیا۔ملزم مون نے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر 22سالہ عثمان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاون نے بوگس چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم مسعود رفیق کو گرفتار کیا۔ملزم مسعود رفیق نے شہری سے سیمنٹ وغیرہ خرید کر 10لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا تھا۔