ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 132ملزم گرفتار

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 132ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث132ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے08 ملزمان کے قبضہ سے 05لاکھ80ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے18 پسٹلز،02رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے34ملزمان کے قبضہ سے04کلو585گرام چرس اور480 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران07 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب11اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر43ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -