مصطفی آباد، منشیات فروش گرفتار،2ساتھی فرار

  مصطفی آباد، منشیات فروش گرفتار،2ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس نے مشہور منشیات فروش رانا شہزادسے 2110گرام چرس اور تین افراد سے ناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کر گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی رانا ضیا چار پیکٹ چرس سمیت موقع سے فرار، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔


ایس ایچ او رائے ناصر عباس نے کہا کہ علاقہ سے منشیات فروشی، جوا اور غنڈا گردی کے خاتمے کا مشن لیکر آیا ہوں، منشیات فروش کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا

مزید :

علاقائی -