کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 4ارکان گرفتار

کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 4ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بابر عرف بابری اور اس کے 3ساتھی عامر، آصف اورخالد کو گرفتار کر کے ملزمان سے4لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان نے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -