جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرلاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پربھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزجمعتہ المبارک پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں مساجد وامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ لاہور پولیس نے کورونا ایمر جنسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ20 نکاتی ہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یوکے اہلکار شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف موئثرپٹرولنگ کرتے نظر آئے۔اشفاق خان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی عبادت گذاروں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد، بچے اور بیمار افراد عبادت گاہوں کی بجائے گھروں پر مذہبی فریضہ ادا کریں۔

اشفاق خان نے مزید کہا کہ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک،سینیٹائزر لازمی استعمال کریں۔

مزید :

علاقائی -