پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی، مزید 66افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور، اسلام آباد، کراچی (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی، ملک بھر میں مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے سب سے زیادہ 30 ہلاکتیں پنجاب سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5058 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 243599 تک پہنچ گئی۔اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھرمیں کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3307 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے جس سیاموات کی مجموعی تعداد 5058 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 243599 تک پہنچ گئی اب تک پنجاب میں 1929، سندھ میں 1637 اور خیبر پختونخوا میں 1054 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ملک بھر سے کورونا کے مزید 3307 کیسز اور 66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1736 کیسز اور 23 اموات، پنجاب سے 930 کیسز 30 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 371 کیسز اور 9 ہلاکتیں، اسلام آباد 93 کیسز، آزاد کشمیر 36 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 133 کیسز اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 930 کیسز اور 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کیمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 83599 اور ہلاکتیں 1929 ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 50916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے ا کورونا کے مزید 93 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13650 اور اموات 140 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9665 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے ا کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1595اور اموات 30 ہے۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1232 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے بدھ کو کورونا کے 133 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 11052 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6658 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ میں بدھ کو کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1637 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1736 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 99362 تک جاپہنچی ہے۔بدھ کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1054 ہوگئی
کورونا ہلاکتیں