چوہدری شجاعت آدھی بات کرکے لب کشائی پر مجبور نہ کریں، حافظ حسین

چوہدری شجاعت آدھی بات کرکے لب کشائی پر مجبور نہ کریں، حافظ حسین

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جے یو آئی(ف) نے چوہدری شجاعت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی پر مجبور نہ کریں، جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان حافظ حسین احمد نے اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا چوہدری شجاعت نے سچ کا ایک حصہ بتایا ہے وہ آدھی بات کرنے کے بجائے پورا سچ بتائیں ہماری امانت کی کیا پوزیشن ہے چوہدری برادران بتائیں کیوں کہ کی اپنی امانتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے کوئی اور تھے کیوں کہ حکومتی کمیٹی پرویز خٹک کی سرپرستی میں بنائی گئی تھی چوہدری برادران سے مذاکرات کے بعد ہی اپوزیشن کے رہنما جو پہلے ہی نیم دلی سے ہمارے ساتھ تھے مزید فاصلہ کرگئے۔

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -