مختلف واقعات میں 2افرا دقتل

  مختلف واقعات میں 2افرا دقتل

  

گجرات (بیورورپورٹ) گجرات میں مختلف واقعات کے دوران 2افراد کو بیدردی کیساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پہلے واقعہ میں تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے سے نوجوان کی نعش برآمد کی جس کی شناخت گاؤں بانسریاں کے رہائشی کاشف کے نام سے ہوئی۔ دوسرا واقعہ تھانہ کنجاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 58سالہ بوڑھے شخص خورشید عالم مسیح کو چوکنالی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپر دکر دیا گیا ہے۔

جبکہ مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -