جڑانوالہ، غلط انجکشن لگنے سے6 بچوں کی ماں جاں بحق

  جڑانوالہ، غلط انجکشن لگنے سے6 بچوں کی ماں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ غلط انجکشن لگنے سے عطائی دائی نے 6 بچوں کی ماں کی جان لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود سلطان پارک 240 موڑ کے رہائشی واحدنے بتایاکہ سائل کی بیوی حاملہ تھی سائل ہمراہ کوثر بی بی اپنی اہلیہ فوزیہ بی بی کو محلہ ہی کی دائی لبنہ بی بی اور عظمی بی بی ساکنان240موڑ سلطان پارک گھر کلینک پر لے کر گیاجہاں عطائی دائیوں کی غفلت و لاپرواہی سے خاتون کی حالت بگڑ گئی جسے وہ خود ہی موٹر سائیکل رکشہ میں ڈال کر لے گئے غلط انجکشن لگنے اور بروقت علاج نہ ہونے پر خاتون دم توڑ گئی جبکہ عطائی دائی آور آسکے گھر والے مکان کو تالے لگا کر فرار ہو گئے۔

اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
جاں بحق ہونیوالی خاتون 6 بچوں کی ماں تھی پولیس نے جان بحق ہونے والی خاتون کے خاوند کی مدعت میں مقدمہ نمبر644/20درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے

مزید :

علاقائی -