الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں

      الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2019-20 کے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں،الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن،اخراجات،فنڈز کے ذرائع اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ شدہ تفصیلات جمع کرائیں،سیاسی جماعتیں فارم ڈی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -