کورونا وباء میں عمران خان کے بروقت فیصلے، عالمی سطح پر پذیرائی، یورپی ادارے بھی معترف

    کورونا وباء میں عمران خان کے بروقت فیصلے، عالمی سطح پر پذیرائی، یورپی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارے آکسفیم نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران وباء سے زیادہ لوگوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے، ادارے کے اس موقف نے وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاون نہ کرنے کے موقف کو بھی درست ثابت کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے 17 مارچ کو ہی قوم سے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا اگر کورونا کے باعث پاکستان میں مکمل لاک ڈاون کیا جاتا ہے تو کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔عمران خان کے اس موقف کو اس وقت اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لاک ڈاون ناگزیز قرار دیا لیکن اب عالمی ادارے کی تحقیق نے وزیر اعظم کے موقف کو درست ثابت کر دیا۔ وزیراعظم کے بروقت اقدامات کے باعث پاکستان ہنگر ہاٹ سپاٹ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔دوسری جانب عالمی ادارے کی ریسرچ پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ لوگوں کو وباء کے ساتھ بھوک سے بھی بچانا ہے۔ مکمل لاک ڈاون پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے سود مند نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان کے موقف کا اب عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں، وزیراعظم نے عوام کو کورونا کیساتھ بھوک کے بحران سے بچا لیا۔

بروقت فیصلے

مزید :

صفحہ اول -