پنجاب کے بعد کراچی میں بھی کورونا کیسز میں کمی آنے لگی

    پنجاب کے بعد کراچی میں بھی کورونا کیسز میں کمی آنے لگی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے بعد کراچی میں بھی کورونا کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، شہر کے ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں 1303 آکسیجن بیڈز میں سے 984 خالی ہیں۔اسی طرح نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے کل 370 وینٹی لیٹرز میں سے 154 خالی ہیں۔شہر کے بڑے اسپتالوں کی بات کی جائے تو سول اسپتال کے 161 آکسیجن بیڈز میں سے 121 خالی ہیں جبکہ قرنطینہ کے 47 بیڈز میں سے بھی صرف 4 پر مریض موجود ہیں۔لیاری جنرل اسپتال کے 155 آکسیجن بیڈز میں سے صرف 24 پر مریض ہیں۔ لیاری جنرل اسپتال میں 31 وینٹی لیٹرز میں سے بھی صرف 6 پر مریض ہیں۔کراچی بے نظیر ٹراما سینٹر میں 34 آکسیجن بیڈز میں سے صرف 10 پر مریض ہیں۔ ٹراما سینٹر میں 26 وینٹی لیٹرز میں سے 21 پر مریض ہیں۔اوجھا اسپتال کے 92 آکسیجن بیڈز میں سے 54 خالی پڑے ہیں جبکہ 28 وینٹی لیٹر میں سے صرف 4 پر مریض ہیں۔ایکسپو فیلڈ اسپتال کے 140 آکسیجن بیڈز میں سے 130 خالی ہیں۔ ایکسپو فیلڈ اسپتال کے تمام 10 وینٹی لیٹرز بھی خالی پڑے ہیں۔رپورٹ کے مطانق جناح اسپتال کے 92 آکسیجن بیڈز میں سے 54 خالی پڑے ہیں اور انڈس اسپتال کے 62 آکسیجن بیڈز میں سے 34 خالی ہیں۔جناح اور انڈس اسپتال کے تمام 44 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

مریض کمی

مزید :

صفحہ اول -