چینی کی کوئی کمی نہیں، حکومت ہماری بات عزت سے سنے، مد د کرینگے، شوگر ملز ایسوسی اشن

        چینی کی کوئی کمی نہیں، حکومت ہماری بات عزت سے سنے، مد د کرینگے، شوگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی)شوگر ملز ایسوسی ایشن (پروگریسوگروپ) نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مسائل حل کرے،چینی کی قیمت لاگت کو مد نظر رکھ کر مقرر کی جائے،گنے کی قیمت خرید65روپے ہے،65روپے کاگناخریدکر65روپے کلوچینی نہیں دے سکتے،ملک میں چینی موجود ہے کوئی بحران نہیں، ہم کسی سے اختلاف نہیں چاہتے، ہماری بات عزت سے سنی جائے، حکومت چینی کی ایک قیمت پر اتفاق کرے اور پھر ہدایات جاری کرے،شوگر انڈسٹری حکومت کو بھرپور سپورٹ دینے کے لئے تیار ہے،وزیراعظم کومل کر اپنے مسائل سے آگاہ کرناچاہتے ہیں۔ پروگریسو گروپ کے رہنماؤں جاوید کیانی اور ذکا ء اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 72روپے توچینی کی قیمت پرلاگت آتی ہے،شوگرملزایسوسی ایشن پریکطرفہ الزامات لگتے رہے،اب میڈیاسے مددلینے کافیصلہ کیاہے۔ہماراموقف نہیں سناگیا، اپناامیج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب ہمارے بزرگ ہیں، ان کی بات کابرا نہیں مناتے، انڈسٹری کوبندکرکے حکومت لوگوں کو چینی نہیں دے سکتی،ہمارافورم سیاسی نہیں،ہم کاروباری لوگ ہیں۔شوگرملزنے لوگوں کوروزگار فراہم کیا،ہم کہیں نہیں جارہے،ہماراجینا مرنااس ملک کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی پیداوارگزشتہ سال کی پیداوارکے برابرہے۔چینی کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے رحم وکرم پرچھوڑدیاجاتاہے۔موجودہ حالات میں چینی کی قیمت لاگت کومدنظررکھ کرمقررکی جائے۔میڈیا ہماری بات حکومت تک پہنچائے۔
شوگرملز ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ اول -