پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی، ہر محاذ پر پوری قوت کیساتھ کھڑے ہیں: ایران

  پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی، ہر محاذ پر پوری قوت کیساتھ کھڑے ہیں: ایران

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے عزیر بلوچ اور اس کے ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ مشکوک کردار پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سطح پر کوششوں کے روشن ریکارڈ سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام اور علاقائی سطح پر بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی سمیت دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے احترام پر استوار کر رکھے ہیں اور دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ اس بات کی واضح حکایت کرتا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ جیسا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں بار بار اس اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نپٹنے کے لئے پوری قوت سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اکٹھے کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایسی غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو کہ زیادہ تر تیسری قوتوں کی فریب کاریوں، بدخواہیوں اور ان کی تہران اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر ناگواری کی بدولت پیدا ہوتی ہیں۔

ایران

مزید :

صفحہ اول -