پنجاب میں این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹس وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ‘ ذرائع

پنجاب میں این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹس وفاق کو بھجوانے کا ...

  

لاہور(این این آئی)پنجاب میں این جی اوز کے آڈٹ کے معاملے سے متعلق نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی، این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹس وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلق ایس ٹی یو سے رپورٹ لی جائے گی، اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے سے مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ بھی لی جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بعض این جی اوز کی مشکوک سرگرمیوں پر ان کو بند کردیا جائے گا، پنجاب میں این جی اوز کا آڈٹ مکمل ہوگیا اور اہم ریکارڈکی چھان بین مکمل کرلی گئی۔ پنجاب کی بعض این جی اوز کے کچھ معاملات پر ان کو وارننگ بھی جاری کی جائے گی جبکہ کچھ این جی اوز سے متعلق سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ این جی اوز کی جانب سے کرائے گئے سیمینارز اور آن لائن سرگرمیاں بھی نوٹ ہوں گی، پنجاب حکومت نے این جی اوز کا آڈٹ مکمل کر لیا اور اب فیصلے لیے جارہے ہیں۔

این جی اوز

مزید :

صفحہ اول -