سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کیلئے خصوسی بنچ تشکیل دیدیا

  سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کیلئے خصوسی بنچ تشکیل دیدیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مختلف 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت14 جولائی کو دن ایک بجے سماعت کریگا۔سپریم کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل،خواجہ آصف کیخلاف عثمان ڈار کی اپیل اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ اول -