اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف کچھ نہیں کرسکی، حکومت 5سال پورے کریگی: شیخ رشید

    اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف کچھ نہیں کرسکی، حکومت 5سال پورے کریگی: شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی، عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے، چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد جھاڑو پھرنے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کا 120 احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ تاریخی ہے، کل جو فیصلہ آیا ہے میری سیاسی زندگی میں کبھی نہیں آیا، میری سیاسی زندگی میں یہ پاناما سے بڑا فیصلہ ہے، چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائے گا اور آئندہ کا انتخاب شفاف ہوگا، 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے اہم ترین سال میں داخل ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون ریلوے کو نئی زندگی دے گا، حادثات کی کمی کیلئے ایم ایل ون اہمیت کا حامل ہے، ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک منظوری دے گی، ایم ایل ون ہی ریلوے کاواحد حل ہے۔ انہوں نے کہا پرسوں تک نالہ لئی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔جبکہ این سی او سی نے ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت تعلیم نے صوبوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔این سی او سی کی منظوری کے بعد تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی فیصلے کی کاپی ارسال کر دی ہے۔وزارت تعلیم کی ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر کے ساتھ 15 ستمبر سے سکولز کھولے جائیں جبکہ 15 جولائی سے تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفسز کھول دیے جائیں۔حکومت اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -