سخت ایس او پیز تیار کر لئے، 15ستمبر سے پنجاب میں سکول کھو ل دینگے: وزیر تعلیم
لاہور(آئی این پی)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، اساتذہ و طلبا کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو چھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا، بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی، سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا، سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے، سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے، بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو گیا تو 15ستمبر سے سخت ایس اوپیز کے مطابق سکول کھول دیئے جائیں گے، کورونا وائرس کی صورتحال کو محکمہ تعلیم روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔
وزیر تعلیم