وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان

وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانے جارہے ہیں، ہماری تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش ہے۔ ہفتہ کووفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں، حکومت ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پرانے اوراق پردوبارہ سے قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اخباری پیپر والے کاغذ پرقرآن چھاپنے پر پابندی لگائی ہے، ایک خاص وزن اور معیاری کاغذ لازمی کررہے ہیں اور تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش میں ہے۔مندر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مندر کا معاملہ کونسل کے سپرد کردیا ہے، جوکونسل فیصلہ کریگی قبول ہوگا، مندر کا معاملہ مختلف علمائے کرام کے سپرد کرتے تو اختلاف سامنے آسکتا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل جو رائے دے گی قابل قبول ہوگی۔صحافی نے سوال کیا مندر کے لئے زمین دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جس پر نور الحق قادری نے جواب دیا کہ مندرکیلئے زمین کا سوال علما نے نہیں پوچھا تھا، علما نے پوچھا تھا سرکاری فنڈز سے مندر تعمیر ہوسکتا ہے یا نہیں۔

قرآن کمپلیکس

مزید :

صفحہ اول -