وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے جہانزیب جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے جہانزیب جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن محمد جہانزیب کو جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویڑن تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور انعام الحق کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کردی گئی ہیں۔قراۃ العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویڑن تعینات کی گئی ہیں۔وزیراعظم دفتر میں تعینات عمران علی گریڈ 18 کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں جبکہ تقرری کے منتظر سید محمد افضل زیدی گریڈ 19 کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔سیکشن افسر پٹرولیم ڈویڑن سحرش خان کو سیکشن افسر کابینہ ڈویڑن تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے عدنان خان سیکشن افسر قومی ورثہ ڈویڑن جبکہ محمد نوید اصغر سیکشن افسر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویڑن تعینات کئے گئے ہیں۔گریڈ 18 کی نوشین محی الدین کو سیکشن افسر بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن تعینات کردیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب حکومت جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویڑن ذوالفقار علی بھٹی کی خدمات نیکٹا کے سپرد کردی گئی ہیں۔گریڈ 17 کی مس ملیحہ لیصر سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تعینات کی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر ذوالفقار حسین اعوان گریڈ 20 او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن بنا دئیے گئے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ اول -