ملکی صنعت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا، فواد چودھری

ملکی صنعت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی صنعت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے، ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد کیلئے پاکستان کو آرڈرز مل رہے ہیں۔جمعہ کو ملک میں تیار ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد کی اجازت دینے پر غور کیلئے بین الوازتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر صنعت حماد اظہر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور مشیر تجارت عبدالرزق داؤد نے شرکت کی۔ مشیر تجارت نے اجلاس کو بتایا کہ متعدد برآمدکندگان نے این 95 کی برآمد کی اجازت کیلئے رابطے کیے ہیں۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ پاکستانی صنعت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے، ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد کیلئے پاکستان کو آرڈرز مل رہے ہیں۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سرجیکل ماسک کی برآمد کی اجازت دینے کا معاملہ زیرغور ہے، سرجیکل ماسک کی برآمد کی اجازت کیلئے برآمدکنند گان چند ہفتے انتظار کریں، اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سرجیکل ماسک کی دستیابی کا جائزہ لینے کے بعد برآمد کی اجازت دیں گے، پاکستان کو کورونا وبا کے دوران ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی ضرورت کو مدنظر رکھ کر برآمدکندگان ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمدکریں۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -