پی آئی اے پر پابندی کی وجہ وزیر ہوا بازی کی کم عملی اوربیمار ذہنیت،شہبازشریف

  پی آئی اے پر پابندی کی وجہ وزیر ہوا بازی کی کم عملی اوربیمار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کی جا نب سے پی آئی اے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی۔وزیر ہوابازی نے اپنی ذمہ داری سے بچنے کیلئے یہ بیان دیا تھا دیکھیں پاکستان کو بدنام کرنے کیساتھ ساتھ ایوی ایشن انڈسٹری کیساتھ وزیر موصوف نے کیا کیا ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -