کورونا بیماری میں مبتلا ہونا میری زندگی کا بڑا امتحان تھا،اسد قیصر

  کورونا بیماری میں مبتلا ہونا میری زندگی کا بڑا امتحان تھا،اسد قیصر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا بیماری میں مبتلا ہونا میری زندگی کا بڑا امتحان، قرنطینہ ہونامیری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں ہسپتال میں تھا وہ لمحات میرے لیے کافی مشکل تھے، میں نے شروع میں احتیاط نہیں کی جو مجھے کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کو عام بیماری نہ سمجھا جائے، اگر کسی کو سینے میں تکلیف ہو تو فوری چیک اپ کرائے، عوام سے درخواست ہے کہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں۔انہوں نے کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بھی مناسب قرار دیا۔اسمبلی معاملات سے متعلق انہوں نے کہاکہ اسمبلی کو جس طرح چلارہا ہوں، بلاول اور خواجہ آصف بھی اس کے معترف ہیں۔ چاہتا ہوں اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی ملکی معاملات پر مثبت بحث ہو۔

بڑا امتحان

مزید :

صفحہ اول -