اغوا کیس،سینیٹرسرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اغوا کیس،سینیٹرسرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے پولیس کو سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سرفراز بگٹی پر کوئٹہ کی 9 سالہ بچی کے اغوا میں مدد دینے کا الزام ہے، ماریہ نامی بچی کی نانی نے سرفراز بگٹی کو اغوا کے مقدمہ میں نامزد کیا تھا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

سرفراز بگٹی

مزید :

صفحہ اول -