پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑگھ گئی، مزید 25افرا د جان کی بازی ہار گئے

        پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑگھ گئی، مزید 25افرا د ...

  

کراچی‘لاہور، اسلام آباد (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی، ملک بھر میں مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے سب سے زیادہ 17 ہلاکتیں پنجاب سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5058 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 243599 تک پہنچ گئی۔اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔اب تک پنجاب میں 1972، سندھ میں 1677 اور خیبر پختونخوا میں 1063 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 34 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 812 کیسز اور 25 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 674 کیسز 17 ہلاکتیں، اسلام آباد98 کیسز 4 ہلاکتیں، گلگت14 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 26 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے 674 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کیمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 85261 اور ہلاکتیں 1972 ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 52641 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 98 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامننے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13829 اور اموات 146 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 10240 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 26 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1485 اور اموات کی تعداد 41 ہے۔۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 14 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1619 اور اموات 34 ہے۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1290 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں

کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -