بھوک و افلاس کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں،گورنر سندھ

بھوک و افلاس کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں،گورنر سندھ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مقابلہ میں بھوک اور افلاس کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس ضمن میں آکسفیم کی تنبیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ بھوک اور غربت کے باعث کورونا سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ابتداء سے ہی اس جانب توجہ مبذول کرارہے ہیں کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ اور معیشت میں ایک توازن قائم کرنا ہوگا کیونکہ کورونا کے مقابلہ میں خصوصاً تیسری دنیا کے ممالک میں بھوک، افلاس اور غربت سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امید ہے اب وزیر اعظم کے ناقدین کو ان کی دور اندیشی کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کبھی بھی کورونا کے مسئلہ کا حل نہیں تھا۔

مزید :

صفحہ اول -