آرٹس کونسل ممبران کی حتمی فہرست فراہم کی جائے،مبشر میر

      آرٹس کونسل ممبران کی حتمی فہرست فراہم کی جائے،مبشر میر

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)دی آرٹس فورم کے رہنما مبشر میر نے آرٹس کونسل آف پاکستا ن کے ممبران کی حتمی فہرست کی فراہمی کے لیے کمشنر کراچی کو خط ارسال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دی آرٹس فورم کے رہنما مبشر میر نے کمشنر کراچی اور چیئرمین آرٹس کونسل افتخار شہلوانی کو ایک خط ارسال کیا ہے،جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ آرٹس کونسل کے آئین کے مطابق 30جون تک ممبر بننے والے ہی دسمبر میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔اس لیے بحیثیت چیئرمین آرٹس کونسل آف پاکستان آپ سے گزارش ہے کہ 30جون 2020تک ممبران آرٹس کونسل کی حتمی فہرست معہ نام،شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر مہیا کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -