کنٹریکٹ ملازمین کی دائردرخواست پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی طلب

کنٹریکٹ ملازمین کی دائردرخواست پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ لیبر پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے دائردرخواست پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے سرکاری وکیل کی جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد کردی،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ پہلے سے موجود ملازمین کو مستقل کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا اور ابھی تک محکمے نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،ملازمین کی تنخواہوں کی بندش ایک سال ہوگیا وہ کیسے گزارا کرتے ہیں کبھی آپ نے سوچا؟جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آفتاب سمیت 76 ودیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ لیبر پراجیکٹ کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، گریڈ 15 سے 18 میں پانچ سال کے لیے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، پراجیکٹ ملازمین کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پراجیکٹ کو 2023 تک توسیع دی گئی، حکومت کی تبدیلی کے بعد پراجیکٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عالمی ادارے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پراجیکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ صوبائی حکومت کو پراجیکٹ بند کرنے سے روکنے اورملازمین کو مستقل کرنے کاحکم دیا جائے۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی

مزید :

صفحہ آخر -